وائٹ کڑاہی
چکن وائٹ کڑاھی
چکن وائٹ کڑاھی سرخ مرچوں کے بغیر دہی اور کریم شامل کر کہ بنائی جاتی ہے اور بہت لذیذ بنتی ہے-
چکن وائٹ کڑاھی بنانے کے لئے درکار اجزاء
1- چکن کڑاھی کٹ آدھا کلو گوشت
2- دہی ایک پاو
3- کریم آدھا کپ
4- ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
5- ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا گارنش کے لئے لمبائی کے رخ باریک کاٹ لیں
6- سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ توئے پر ہلکا سا ڈرائی روسٹ کر کہ پیس لیجئے
7- خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ توئے پر ہلکا سا ڈرائی روسٹ کر کہ پیس لیجئے
8- دکنی مرچ پسی ہوئی دو چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ (سفید مرچ یہ بالکل کالی مرچ کی طرح کی ہوتی ہے)
9- ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ نمک
10- سبز مرچ دو عدد باریک کاٹ لیجئے گارنش کے لئے
11- سبز دھنا ایک کھانے کا چمچ گارنش کے لئے
12- کھانا پکانے کا تیل آدھا کپ یا حسب ضرورت
ترکیب
دہی میں سفید زیرہ، خشک دھنیا، دکنی مرچ اور نمک مکس کر کہ رکھ لیجئے-
اب ایک کڑاہی میں کھانا پکانے کا تیل ڈال کر گرم کر لیں اور درمیانی سے تیز آنچ پر چکن کو فرائی کر لیجئے- جب چکن اپنا رنگ تبدیل کر لے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں- اب اس میں دہی جس میں سفید زیرہ، خشک دھنیا، دکنی مرچ اور نمک مکس کر کہ رکھا تھا ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں- اس کے بعد کریم ڈال کر دو منٹ تک پکائیں اور برتن میں نکال کر ادرک، سبز دھنیے اور سبز مرچ سے سجا لیجئے-
Shahzad shafiq hijama centre
0321 2773576
03122001310
Comments
Post a Comment