وائٹ کڑاہی
چکن وائٹ کڑاھی چکن وائٹ کڑاھی سرخ مرچوں کے بغیر دہی اور کریم شامل کر کہ بنائی جاتی ہے اور بہت لذیذ بنتی ہے- چکن وائٹ کڑاھی بنانے کے لئے درکار اجزاء 1- چکن کڑاھی کٹ آدھا کلو گوشت 2- دہی ایک پاو 3- کریم آدھا کپ 4- ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ 5- ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا گارنش کے لئے لمبائی کے رخ باریک کاٹ لیں 6- سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ توئے پر ہلکا سا ڈرائی روسٹ کر کہ پیس لیجئے 7- خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ توئے پر ہلکا سا ڈرائی روسٹ کر کہ پیس لیجئے 8- دکنی مرچ پسی ہوئی دو چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ (سفید مرچ یہ بالکل کالی مرچ کی طرح کی ہوتی ہے) 9- ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ نمک 10- سبز مرچ دو عدد باریک کاٹ لیجئے گارنش کے لئے 11- سبز دھنا ایک کھانے کا چمچ گارنش کے لئے 12- کھانا پکانے کا تیل آدھا کپ یا حسب ضرورت ترکیب دہی میں سفید زیرہ، خشک دھنیا، دکنی مرچ اور نمک مکس کر کہ رکھ لیجئے- اب ایک کڑاہی میں کھانا پکانے کا تیل ڈال کر گرم کر لیں اور درمیانی سے تیز آنچ پر چکن کو فرائی کر لیجئے- جب چکن اپنا رنگ تبدیل کر لے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں- اب اس می...