,,,السی کے فوائد اور السی کے لڈو ,,, السی کے بیج ہزاروں سالوں سے استعمال کئے جارہے ہیں اور ان کے بارے میں آپ نے کافی کچھ سن رکھا ہوگا۔آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے کہ جنہیں جان کر آپ انہیں آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ دل کی صحت کے لئے دل کی بیماریوں کی ایک بنیادی وجہ خون میں کولیسٹرول کی مقدارمیں اضافہ ہے۔صحت کے جریدے جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق جو لوگ دن میں 30گرام السی کے بیج استعمال کرتے ہیں ان میں LDLکولیسٹرول کی مقدار ان لوگوں سے کم پائی گئی جو کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کھارہے تھے۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ السی کے بیجوں میں فائبرکی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ نظام انہضام کے لئے جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ان میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے لہذا السی کے بیج کھانے سے معدے پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کے باقاعدہ استعمال سے انتڑیوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور رفائے حاجت میں باقاعدگی آتی ہے اور ساتھ ہی قبض سے نجات ملتی ہے۔ میٹابولک سینڈروم کے لئے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ میٹابولک سینڈروم کی وجہ سے دل ک...