چیکو کے فوائد
کیا آپ چیکو کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ چیکو کا نباتاتی نام manilkara zapota ہے۔ اسے انگریزی میں sapodilla کہتے ہیں۔ اس کا چھلکا آلو کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں دو سے لے کر دس تک کالے بیج ہوتے ہیں۔ یہ گول یا بیضوی، یعنی ایک طرف سے نوکدار شکل میں ہوتے ہیں۔ چیکو کا درخت سال میں دو مرتبہ پھل دیتا ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور دار چینی جیسا جب کہ شکل سیب اور ناشپاتی جیسی ہوتی ہے۔چیکو کا ایک درخت سال میں دو ہزار پھل دیتا ہے۔ اگر یہ کچا ہوتا ہے تو اس کا ذائقہ کسیلا ہوتا ہے جب کہ مکمل پکے ہوئے چیکو میٹھے ہوتے ہیں۔ چیکو غذائی ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ایک سو گرام چیکو میں 5.6 گرام ریشے ہوتے ہیں۔ چیکو میں وٹامنز مثلاً فولیٹ (folate) اور نیاسین معدنیات مثلاً پوٹاشیم (potassium)، جست، فولاد اور صحت بخش غیر تکسیدی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ چیکو میں وٹامن سی (vitamin C) کی بڑی مقدار ہوتی ہے جب کہ وٹامن اے (vitamin A) بھی اس میں بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ چیکو نامیاتی اجزاء کے ساتھ مکمل غذا ہے جو صحت کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی بہترین ہے۔ اس میں کولیسٹرول اور سوڈیم (Cholesterol And Sodium) بہت کم ہوتے ...